پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماپیرنوید اویسی نے کہا ہے کہ ٹھیک ایسے وقت میں جب کرونا وائرس کے باعث حکومت نے دفعہ 144نافذ کردی ہے ایسے میں دیہاڑی دار مزدوراور غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ورکرز اپنا فرض سمجھتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غریب لوگوں کی ہر ممکن حد تک مدد کرتے ہوئے ان کے گھروں میں راشن پہنچائیں اور ہر گھر میں ماسک تقسیم کریں ۔ پیرنوید اویسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلداس سلسلے میں عملی خدمت کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔
