awami workers party congress in depalpur 403

دیپالپور،عوامی ورکرز پارٹی کی تیسری ضلعی کانگریس میونسپل کمیٹی میں منعقد

دیپالپور میونسپل کمیٹی دیپالپور کے جناح ہال میں عوامی ورکرزپارٹی کی تیسری ضلعی کانگریس منعقد ہوئی جس میں نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔ جن عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں نوراحمدشاہین کو دوسری مرتبہ صدرضلع اوکاڑہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں رانا محمدابراہیم سینئر نائب صدر،عبدالرزاق انجم، نائب صدراوَنثار احمد،جنرل سیکرٹری احتشام الحق نظامی،ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد دانش،کسان سیکرٹری مختار احمد بگی،سیکرٹری تعلیم و تربیت پروفیسر میاں محمدحسین وٹو،لیبر سیکرٹری اسلم پرویز، فنانس سیکرٹری انعام الحق انجم،انفارمیشن سیکرٹری اسد اسماعیل،یوتھ سیکرٹری محمداعجاز کھوکھر،کلچرل سیکرٹری چوہدری وسیم علی کبیراورخواتین سیکرٹری ہمنا ضیا شامل ہیں ۔ تقریب سے خطاب اور اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں صلاح الدین،احتشام الحق شاہ ودیگر نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی اقتدار پر عوام کے راج کی تحریک ہے ملک کے تمام وسائل پر پانچ فیصد لوگوں کا قبضہ جبکہ پچانوے فیصد عوام محرومی و بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہم عوام میں اس حوالے سے شعور پیدا کررہے ہیں کہ وہ اپنے حقوق پہچانیں اور اپنے میں سے صاف اور ایماندار لوگون کو اپنا لیڈر بنائیں ۔ پروگرام میں سی پیک معاہدے میں امریکی مداخلت،کشمیر میں بھارتی جارحیت،طلباء یونین پر پابندی اور مہنگائی وبیروزگاری کے خلاف قراردادیں بھی پاس کی گئیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں