رپورٹ:قاسم علی
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نو ماہ سے پندرہ سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جارہی ہے جو چودہ جون سے شروع ہوئی جو چھبیس جون تک جاری رہے گی۔دیپالپور میں اس مہم کیلئے مقررکردہ فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈی ایچ او دیپالپور ڈاکٹرعادل رشید نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں کہا کہ 26جون تک جاری مہم کے دوران 224آوٹ ڈور ٹی میں ، شہری یونین کونسلوں میں 26مقامات پر فکسڈ ٹی میں 250اسسٹنٹ 500سوشل موبلائزرزٹی میں حصہ لے رہی ہیں۔
اب تک ضلع بھر میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اس مہم کے دورا ن 3لاکھ 63ہزار 92بچوں کو حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی جس سے بچوں کو مستقبل میں اس موذی مرض سے بچاؤ میں مدد ملے گی عوام کو چاہئے کہ وہ عملہ کیساتھ تعاون کریں اور ہرصورت اپنے بچوں کو یہ ویکسین لگوائیں۔اس موقع پر فرخ حبیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
