mehmood haider baloch pp 187 713

دیپالپور،عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہاہوں،انشااللہ کامیاب ہوں گے،محمودحیدربلوچ

دیپالپور،عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہاہوں،انشااللہ کامیاب ہوں گے،ماضی میں کسی بھی نمائندے نے دیپالپور کی تعمیرترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا، محمودحیدربلوچ تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی187محمودحیدربلوچ نے کہا ہے کہ تحصیل دیپالپور کی عوام کے حقوق کیلئے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں اور انشااللہ کامیاب ہو کر عوام کے حقوق ان کو اپنی دہلیز پر ملیں گے اس کیلئے انہیں وڈیروں کے ڈیروں پر دھکے نہیں کھانے پڑیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پڑھے لکھے نمائندوں کی ضرورت ہے جو ان کی آواز بن سکیں اور ہم انشااللہ ان کی آواز اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔سیاست کسی کی جاگیر نہیں ہر ایک کو حق حاصل ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیاور ہم انشااللہ اسی جمہوری حق کے تحت اس پراسس کا حصہ بنے ہیں اور اللہ سے امید ہے کہ ہم سرخروہوں گے اور 25جولائی کو بالٹی کا انتخابی نشان جیت کا نشان بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں