رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
غلہ و سبزمنڈی املی موتی کا آغاز کردیا گیا،راؤمحمداجمل خان، صدر غلہ منڈی میاں عبدالستار وٹو سمیت معروف شخصیات کی شرکت دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر واقعہ املی موتی سٹاپ پر نئی غلہ و سبزمنڈی کا آغاز کردیا گیا ۔یاد رہے دیپالپورزرعی اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل ہے جسے مکئی کی پیداوار اور خرید و فروخت کے حوالہ سے ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کے طور پر جانا جاتا ہے ملکی معاشی صورت حال کے پیش نظرمیاں عبدالستار وٹو، شعیب رضا خان ،میاں اظہر وٹو اورقاضی ظفر نے خطیر سرمایہ کاری کر کے دیپالپور میں نئی غلہ وسبز منڈی کا آغاز کر دیا

مکئی کی خرید وفروخت کی بولی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ سکیورٹی راو محمد اجمل خان اور میاں ذاکرحسین نسیم سمیت سینکڑوں عمائدین علاقہ اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پاکپتن روڑ اڈہ املی موتی پر قائم ہونے والی دیپال پورکی نئی غلہ منڈی میں سالانہ اربوں روپے کا کاروبار ہوگا جس سے ملکی معاشی ترقی اور کسان برادری کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ صدر غلہ منڈی میاں عبدالستار وٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی معاشی تنزلی کی صورت حال میں بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن عزیز کی معاشی ترقی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستان میں کاروبار کرکے ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔