fatima fertilizers seminar in depalpur 624

دیپالپور،محکمہ زراعت توسیع اور فاطمہ فرٹیلائزرزکے زیراہتمام سیمینارمنعقد

محکمہ زراعت توسیع کے اشتراک سے مقامی میرج ہال میں بہاریہ مکئی اور کپاس کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار میں ماہرین زراعت اور علاقہ کے ترقی پسند زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل سیلز مینجر فاطمہ فرٹیلائزرز کاشف خلیل ، ڈسٹرکٹ سیلز مینجر آغا حسن ،ٹیکنیکل سروسز آفیسر امانت علی سندھو ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ چوہدری شہبازا ختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع دیپال پور چوہدری محمد سرور کمبوہ و دیگر ماہرین نے کہا کہ سرسبز کھادوں کے متوازن اور مناسب استعمال سے بہاریہ مکئی اور کپاس کی پیداوارمیں 10فیصد تک اضافہ ممکن ہے ،مکئی کی پیداوار کے حوالہ سے دیپال پور پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے ، کپاس کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کی ضرورت ہے اور حکومت اس کیلئے بھرپور طریقہ سے کوشاں ہے ،تیزابی کھادیں پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں اضافے کا سبب ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سرسبز کھادیں اعلیٰ معیار اور مناسب اخراجات کی وجہ سے کسان کمیونٹی کے ہاں مقبول ہیں، تیزابی فاسفورسی کھادیں استعمال کریں جو کہ پیداوار بڑھانے کا سبب بنتی ہیں ،سرسبز نائٹروفاس اورسرسبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ کا استعمال مکئی کی فی ایکڑ پیداوارکو منافع بخش بناتاہے ، اس موقع پر علاقہ بھر کے نامور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے فاطمہ فرٹیلائزرز کی کسانوں کیلئے خدما ت کو بے حد سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں