farid kot public protest against wapda 456

دیپالپور،فریدکوٹ میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پرعوام کاشدیداحتجاج

دیپالپور،فریدکوٹ میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کاشدیداحتجاج،مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگاکر قصورروڈ بلاک کردی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں فریدکوٹ کے باسیوں نے بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کوآگ لگاکر قصور روڈ بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظہرآبادفیڈر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہاہے کیوں کہ دیگر علاوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے مگر ہمیں آج بھی ہرروز دس سے بارہ گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ بھگتنا پڑرہی ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار اس بارے مظہرآباد فیڈر کو آگاہ کیا مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بعد ازاں ایس ایچ او سٹی دیپالپور کیساتھ مزاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں