دیپالپور میونسپل کمیٹی دیپالپور میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والا فرینڈزفارایوربیڈمنٹن ٹورنامنٹ میاں جوادیٰسین بودلہ اورحافظ رقیب نے جیت لیا بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونیوالے اس سنسنی خیز مقابلے میں ان کی مدمقابل ٹیم نعیم شاہ بخاری ایڈووکیٹ اور فخریٰسین ڈولہ پر مشتمل تھی ۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پرسات ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ دلچسپ ٹورنامنٹ میونسپل کمیٹی دیپالپور میں پانچ دن تک جاری رہا۔ سیمی فائنل میں نیاز احمدسہو اورچوہدری حسن کا مقابلہ میاں جوادیٰسین بودلہ اور حافظ رقیب سے ہوا جس میں میاں جواد اور حافظ رقیب فاتح بن کر فائنل میں پہنچ گئے اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں نعیم شاہ بخاری ایڈووکیٹ اور فخریٰسین ڈولہ کی ٹیم نے ذیشان ڈولہ اور محمداعجاز کو شکست دی تھی ۔میچ کے اختتام پر میاں جوادیٰسین بودلہ اور حافظ رقیب پر مشتمل ونرٹیم کو پچیس ہزارروپے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ رنراپ ٹیم کو دس ہزارروپے اورٹرافی دی گئی۔اس موقع نیاز احمد سہو نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے حکومتی کوششیں نہ ہونے کے برابر رہی ہیں اگر موجودہ حکومت اس کھیل کی جانب توجہ دے تو اس کھیل کے بڑے کھلاڑی پاکستان اور خود دیپالپور کی سرزمین سے نکل سکتے ہیں ۔انہوں نے بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے فرینڈز فار ایور کلب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس منعقد کرواتے رہیں گے۔
