دیپالپور،فری میڈیکل،ڈائیگناسٹک اینڈ آئی کیمپ کا دوسرا روز

دیپالپور کے نواحی گاؤں لوہاری والا میں دوروزہ فری میڈیکل،ڈائیگناسٹک اینڈ آئی کیمپ کا آج دوسرا روز ہے۔ کل اس فری کیمپ کا افتتاح معروف پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کیا تھا انوہں نے کیمپ کے انتظامات بھی دیکھے اور سوسائٹی میں بہتری لانے کے ایسے اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر بندہ اپنے حصے کی شمع جلائے تو معاشرے میں کافی بہتری وقوع پزیر ہو سکتی ہے ۔

لوہاری والا۔پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کر رہے ہیں ۔(فوٹو،اوکاڑہ دائری)

امان ویلفیئر فانڈیشن کے زیراہتمام اور میاں محمد تقی ڈولہ، میاں ظہیر عباس ڈولہ اور فیضان صدیقی کی زیرنگرانی ہو رہا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو چیک اپ اور دویات مفت فراہم کریں گے۔پہلے روز ہی سینکڑوں مریضوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا آج اس کیمپ کا آخری روز ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button