fauji foundation school depalpur news 694

دیپالپور،فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا

دیپالپور،فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل (ر) شوکت پرویز تھے جبکہ ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ،سید قاسم علی شاہ گیلانی سجادہ نشین سخی سیدن سائیں دربار شریف، چوہدری محمد اکرم کمیانہ مینجر ZTBL،میاں محمد افضل کمیانہ ایریا مینجر سٹیٹ لائف،میاں فراز یٰسین ڈولہ مینجر عسکری بینک ،حاجی محمد اکرم مہمانان اعزاز تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین لیفٹیننٹ کرنل (ر) شوکت پرویز، پرنسپل ادارہ ہذا میجر (ر) محمد ارشد ،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ،میاں محمد افضل کمیانہ ایریا مینجر سٹیٹ لائف ، علی رضا،کشمالہ کرن نے کہا کہ 2/3سال قبل اور آج میں یہ فرق ہے کہ آج یہ ادارہ واقعی ہی ماڈل ہے اورماڈل رول ادا کر رہا ہے یہ ادارہ پرائیویٹ سیکٹر میں منہ بولتا ثبوت ہے جس کاسہرا ادارہ ہذا کے پرنسپل میجر (ر) محمد ارشد ،وائس پرنسپل ،ٹیچنگ سٹاف کے سر جاتا ہے ،مقررین نے ادارہ ہذا کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بہترین نتائج دے رہا ہے انہو ں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ گاہے بگاہے اس ادارہ کو ضرور وز ٹ کریں زندگی ایک لائن نہیں ہے بلکہ لین ہے ہر شخص کو اس کے اندر رہنا چاہیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہونا چاہیے کہ ہمیں طلباء کو کیا ڈلیور کرنا ہے ہمیں طلباء کو جھوٹ سے پرہیز اور سچائی کا درس دینا ہوگا ۔مقررین نے کہا کہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوسرو ں کیلئے نفع بخش ہو ،ویلفیئر چین کے تحت چلنے والا یہ خوبصورت ادارہ ہے اس ادارہ کے فار غ التحصیل ہونہارطلباء و طالبات جنہوں نے اس ادارہ کا نام روشن کیا ان کے ہاتھوں ایوارڈ ،سرٹیفکیٹس دلوا کر بڑی اچھی روایت قائم کی ہے ،پبلک سیکٹر میں چلنے والے سکولز میں علمی تربیت تو دی جار ہی ہے مگر پورے وجود کی تربیت نہیں کی جا سکتی ہمیں طلباء وطالبات کو ہول مین لرننگ میں ذہنی اور باڈی کی ہم آہنگی دیکر انہیں با شعور بنانا ہوگا بچوں کو با مذہب ،، بااخلاق بنانا ہو گا اور انہیں اخلاقیات بھی سکھانا ہوں گی انہیں اللہ تعالیٰ اور حضورکے دئیے گئے احکامات پر عمل کروانا ہو گااس موقعہ پر طلباء و طالبات نے مختلف خاکے ،ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں