dngerous gang arrested by depalpur police 666

دیپالپور،قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

دیپالپور،قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،ملزمان نے پولیس اہلکارکے قتل سمیت متعددخوانی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ڈی ایس پی دیپالپور چوہدری انعام الحق نے اتحاد پریس کلب کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عید کے دوران قتل وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے ارکان گرفتار کرلئے ہیں جن میں گینگ کا سرغنہ نیامت علی ولد شیرمحمدقوم اوڈ بھی شامل ہے ۔ ڈی ایس پی دیپالپور نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ ذیلی شاہراہوں پر ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹتے تھے جبکہ مزاحمت پر قتل کرنے سے بھی باز نہیں آتے تھے ۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ عید سے قبل 47ڈی میں امیر بلوچ کو انہوں نے قتل کیا جبکہ ٹرک ڈرائیور امجدسعید کو بھی انہوں نے ہی فائر مار کر قتل کیا اس کے علاوہ ملزم علی شیر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس فیصل آباد میں دوران واردات پولیس آگئی تو انہی کی اندھا دھند فائرنگ سے اے ایس آئی شفقت علی شہید ہوا تھا ۔ عوام نے خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں