دیپالپور،قصورروڈ پر وین اور ٹریکٹرٹرالی میں حادثے کا ایک زخمی چل بسا
دیپالپور قصورروڈ پر اڈہ سبحان شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور وین کے مابین ایکسیڈنٹ میں وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ معروف عالم دین علامہ ساجد ستار نوری سمیت دوافراد کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔یادرہے یہ حادثہ آج صبح قصور روڈ پربارش کے بعد پیدا ہونیوالی پھسلن کے باعث پیش آیا تھا.