دیپالپور،قومی اعتماد ہی ملکی وقار و سلامتی کا ضامن ہوتا ہے،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ
دیپالپور کے نواحی قصبہ منچریاں میں النورپبلک ایلیمنڑی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات زیرصدارت پرنسپل طارق نعیم چوہدری منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر امجدوحید ڈولہ نے کہا کہ پاکستان کے مہنگے ترین سکول بچوں سے لاکھوں روپے کی فیسیں بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے نام پر لیتے ہیں جبکہ ہمارے دیہاتی بچوں کو اللہ نے قدرتی طور پر اس اعتماد سے نوازا ہوتا ہے مزیدبرآں ان کا کہنا تھا کہ شخصی اعتماد کی طرح قومی اعتماد بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے سقوط ڈھاکہ کی وجہ سے قوم اعتماد کھوچکی تھی لیکن آج پاکستانی قوم کو یہ اعتماد حاصل ہے اور یہ اعتمادپاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے جنگی خطرات کے باوجود پوری قوم کا اعتماد اور مورال بلند ہے بلاشبہ ذولفقار علی بھٹو سے لے کر نوازشریف تک جنہوں نے بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا وہ سب پاکستان کے محسن ہیں۔ان کے بعد خادم حسین ہارنی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیااور سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔