دیپالپور،قیام پاکستان میں علمائے کرام کا کردارناقابل فراموش ہے،سیداطہرشاہ نقوی
تئیس مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے امیرضلع اوکاڑہ سیداطہرشاہ نقوی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ کا خاص تحفہ ہے اور الحمدللہ قیام پاکستان میں علماء و مشائخ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔یہ مسلمانان برصغیر کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر تھا کہ قرارداد پاکستان کے محض سات سال بعد ایک عظیم مملکت دنیا کے نقشے پر نمودار ہوگئی لیکن متعصب ہندو نے آج تک قیام پاکستان کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ شروع دن سے ہی ارض وطن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن ایٹمی قوت اور جذبہ ایمانی سے لیس طاقتور ترین سپاہ دشمن کی ہرناپاک سازش و ارادے کو ناکام بنادیں گے اور علمائے کرام اور مدارس ہمیشہ کی طرح آج بھی وطن عزیز کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔