انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے سینئر کوآرڈینیٹر جاویداشرف جسکانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاوَن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگیا ہے ہ میں اب بھی کچھ عرصہ احتیاطی تدابیر کو جاری رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس یورپ کی نسبت کمزور تھا جس کی وجہ سے یہاں پر اس طرح نقصان نہیں ہوسکا جس کا سامنا دنیا کے دیگر ممالک کو کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماسک اور ہینڈسینیٹائزر کا استعمال کرتی رہے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلے جبکہ مارکیٹس میں دوکاندار بھی اپنی دوکانوں میں داخل ہونیوالے ہر شخص کیلئے ہیڈسینیٹائزر کی سہولت فراہم کریں اور بالخصوص ہسپتالوں اور دیگرپپبلک مقامات پر ان چیزوں کا خاص خیال رکھا جائے ۔
