depalpur mai ambulance ko hadsa 613

دیپالپور،لاہور سے نعش لانیوالی ایمبولینس ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی

سچ کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی تنہا نہیں آتی ایسا ہی کچھ آج اس وقت ہوا جب لاہور سے میت لانیوالی ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی یہ واقعہ دیپالپور میں پاکپتن روڈ پرالوحید کولڈسٹور کے سامنے پیش آیا.جس میں میت لانیوالی دوخواتین اور ایک ڈیڑھ سالہ بچی زخمی ہوگئیں.عینی شاہدین نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ ایک پرائیویٹ ایمبولینس لاہور سے کسی خاتون کی نعش پاکپتن کی طرف لے جارہی تھی جس میں نعش کے ورثاء کلثوم بی بی،مریم اور ایک ننھی بچی طاہرہ اس کیساتھ تھے لیکن جب یہ ایمبولینس الوحیدکولڈ سٹور کے سامنے پہنچی تو مخالف سمت سے آنیوالے گنے کے ٹرالے سے ٹکرا گئی اگرچہ یہ ٹکرزیادہ زوردار نہیں تھی تاہم اس ایکسیڈنٹ کے بعد ایمبولینس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر مقامی لوگوں نے ہمت کرکے خاتون کی میت اورزخمیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا اس دوران ایمبولینس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔مقامی ریسکیو نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں