دیپالپور،لاہور سے واپس آنیوالی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی ،ملزمان گرفتار

لاہور سے واپس آنیوالی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی ،ملزمان گرفتار، رکشہ ڈرائیور نے دیگردوملزمان کیساتھ مل کردرندگی کامظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی خاتون رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوساتھیوں کی درندگی کا نشانہ بن گئی ۔خاتون کے باپ محمدمشتاق ولد احمد دین کی مدعیت میں درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی بستی نورالٰہی کی رہائشی خاتون لاہور میں محنت مزدوری کیلئے گئی ہوئی تھی اور چھٹی پر واپس اپنے گھر آنے کیلئے قلعہ سوندھا سنگھ سٹاپ پر اتری جہاںپر کھڑے ذیشان عرف شانی نامی ایک رکشہ ڈرائیور کو کہا کہ اسے گھر چھوڑ دے لیکن رکشہ ڈرائیور اسے گھر چھوڑنے کی بجائے کسی اور جگہ پر لے گیا جہاں پر پہلے سے دو افراد موجود تھے ۔ان تینوں افراد نے خاتون کیساتھ زیادتی کی۔واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ڈی پی او فیصل گلزار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر ڈی ایس پی سرکل دیپالپور شبیر احمد وڑائچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم رانا عمران ٹیپو نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو بارہ گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button