qasoor road accident 513

دیپالپور،لاہور سے پاکپتن جانیوالی کوسٹر بے قابوہوکرالٹ گئی،بیس افراد زخمی

دیپالپورقصور روڈ پر لاہور سے پاکپتن بابافرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کیلئے جانیوالی کوسٹر قصور روڈ پر آبادی سبحان شاہ کے قریب دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث بیس افراد زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تعدادعورتوں اور بچوں کی ہے ریسکیو 1122نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپورپہنچایا جن میں سے بعض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ ریفرکردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں