larkion se ziadati k mulzim arres 761

دیپالپور،لڑکیوں سے زیادتی کرکے وڈیو بنانے والا بچھو گینگ پکڑا گیا،وڈیوزاورتصاویر بھی برآمد

دیپالپور کے نواحی علاقہ نوید کوٹ میں لڑکیوں کی عزتوں سے کھیلنے اور وڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا بچھو گینگ پکڑا گیا،دولڑکیوں کی خودکشی کے پیچھے بھی اسی گینگ کا ہاتھ تھا،پولیس کی بروقت کاروائی پر عوام کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق دو روز قبل دیپالپور کے نواحی گاؤں موضع فریدکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ بچھوگینگ نامی گروپ بنا کر چند ملزمان لڑکیوں کی عزت سے کھیل رہے ہیں اور پھر ان کی وڈیو بنا کر اس کے ذریعے کے والدین سے بھاری رقم بھی بٹوری جاتی ہے ۔اسی طرح سات ماہ قبل ایک لڑکی کو اغوا کرکے ان کیساتھ زیادتی کی جاتی رہی اور وہ سات ماہ کی حاملہ ہوگئی جس پر اس کے والدین نے میڈیا کے آگے سارا پول کھول دیا یہاں یہ انشکشاف بھی ہوا ہے کہ اس گینگ میں ایک سکول ٹیچر کے شامل ہونے کا بھی پتا چلا ہےیہ بھی پتا چلا ہے کہ گزشتہ ماہ انہی ملزمان کی کارستانیوں سے تنگ آکر دو لڑکیوں نے خودکشی بھی کرلی تھی اور اب یہ واقعہ پیش آگیا جس پر پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کے ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان نے ڈی پی او حسن اسدعلوی کے احکامات اور اے ایس پی نوشیرواں چانڈیو کی ہدایات پربروقت کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان سجاد اور نوید کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔اس گھناؤنے جرم کی تیز تر تحقیقات پر عوام نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہےپولیس نے ملزمان سے 14 نازیبا ویڈیو اور 40 سے زائد نازیبا تصویریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 376 ۔ 506B اور 7ATA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں