depalpur labourday per khamosh 598

دیپالپور،عوامی ورکرپارٹی اورانجمن سعیدیہ کے زیراہتمام یوم مزدوراں تقریبات منعقد

دیپالپور،عوامی ورکرپارٹی اور انجمن سعیدیہ کے زیراہتمام یوم مزدوراں تقریبات منعقد،اہم موقع پر دیپالپور میں سرکاری سطح پر کسی تقریب کا نہ ہونا حکومتی سوچ کی عکاسی کررہاہے،مزدوررہنما تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یکم مئی عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر دیپالپورمیں سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی البتہ عوامی ورکرزپارٹی ضلع اوکاڑہ اور انجمن سعیدیہ دیپالپور نے اس موقع پرتقریبات منعقد کیں پہلی تقریب تحصیل میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم و تربیت امیرحمزہ ورک،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی ورکرپارٹی سیداحتشام اکبر،ضلعی سیکرٹری تعلیم وتربیت پروفیسرمحمدحسین وٹو،چوہدری وسیم علی کبیر اور رانا اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے یوم مئی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
ist may labour day in depalpur
مقررین نے پاکستان میں طبقاتی جدوجہد کو منظم کرنے پر بھی زور دیا مقررین نے سرمایہ دارانہ جمہوریت پر چلنے والی مسلم لیگ،
پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی گالی گلوچ اور دولت کا بے جا استعمال کرنے والی پارٹیوں کی بجائے عوامی ورکرزپارٹی کو مضبوط کریں تاکہ جبرواستبداد کے نظام کا خاتمہ ہوسکے۔پروگرام میں مزدوراں کے حقوق کی عکاسی کرتا ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا جبکہ ریلی بھی نکالی گئی ۔
awami worker party k zer e ahtamam program
دوسری تقریب انجمن سعیدیہ کے صدر میاں محمدیٰسین سعیدی نے منعقد کی جس میں پروفیسر ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ اور ڈاکٹرعادل رشید نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹرامجدوحیدڈولہ نے کہا کہ مزدور ہماری معیشت کا بنیادی کردار ہے مگر کسی بھی حکومت کی جانب سے اس کیلئے ٹھوس پالیسی سازی کی نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدور اور طالبعلم کیلئے بہترین پالیسیاں بنائیں جن کو بینظیربھٹو نے بھی جاری رکھا تاہم ان کے علاوہ کسی حکومت نے اس طبقے کیلئے بہتر پالیسی نہیں بنائی ۔تقریب کے آخر میں مزدوروں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں