dc okara and jugnu mohsin visits depalpur 473

دیپالپور،ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کیلئےحکومت موثرحکمت عملی پرعمل پیرا ہے،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دور جدید میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ،اجتماعی کاوشوں اور جہد مسلسل کی ضرورت ہے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے طویل المدت اور قلیل المدت قابل عمل منصوبے عوامی تعاون سے مکمل کیا جانا عصرحاضر کی ضرورت ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سموگ کے خاتمہ کے لئے جہاں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرروت ہے وہیں پر گلی محلوں ،دیہات ،قصبات اور شہروں کو کلین اینڈ گرین رکھنے کے لئے ہر شہری کو آگے آنا ہے تاکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات سے نمٹا جا سکے درخت قومی اثاثہ ہیں اور اس میں جتنا اضافہ ہو سکے ہمارے لئے اتنا ہی فائدہ مند ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دیپالپور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ کالونی ،تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ،دیپالپور سٹیڈیم اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر 15ہزار پودے لگائے گئے جو کہ مقامی شہریوں نے عطیہ کئے اور ان میں املتاس ،کچنار ،ارجن اور جیکورنڈا کے پودے شامل ہیں۔
dc okara and jugnu mohsin visits depalpur
ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو مقررہ اہداف کے مطابق بھر پور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ضلع کو صاف شفاف اور د رختوں کے ذریعے سر سبز و شاداب بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت نے تحصیل میں شجر کاری اور صفائی پلان سے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،بہتری اور اس کو آلودگیوں سے پاک بنانے کے لئے ہم سب مل کر کام کریں گے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے ،کوڑے کرکٹ کو محفوظ اندا ز میں تلف کرنے ،پلاسٹک کے شاپر بیگز کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں ہر شخص اپنے بچوں اور والدین کے نام پر پودے لگائے اور ہر شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں آگاہی واک بھی کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کی واک میں طالب علموں ،این جی اوز کے نمائندوں ،تاجروں ،صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.