Riaz ul jannat hafiz hassan news 685

دیپالپور،ماہ رمضان امت مسلمہ کیلئے عطیہ خداوندی ہے،مولانا حسان صدیقی

دیپال پور،ماہ رمضان رحمت خاصہ کے نزول اور حصول کیلئے عطیہ خداوندی ہے۔عالم کفر کی سازشوں کا جواب مسلمانان عالم کے متحد ہونے میں ہے امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنا اسلام دشمن قوتوں کی واضح ترجیح ہے رمضان المبارک نصرت خداوندی کے پیغام کا مہینہ ہے سبیکا کی امریکی جنونی کے ہاتھوں شہادت پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے سبیکا پاکستان کی بیٹی اور پہچان ہے سبیکا پر حملہ کیا تعلیم پر حملہ نہیں ؟ ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ ،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عالم اسلام کا اس وقت بیدار ہونا ازحد ضروری ہے پوری دنیا میں روزے کی ایک ہی دن میں ادا ئیگی اتحاد واتفاق کا درس دے رہی ہے مسلمان اس ماہ صیام میں فرض عبادات کے ساتھ ذکرباری تعالی،تسبیح وتحمید،تلاوت قرآن ،درودوسلام،استغفار اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں مظلوم اوربے بس مسلمانوں کی حفاظت اورانکی آزادی وامن کیلئے عند اللہ رجوع کریں انہوں نے مزید کہا کہ سبیکا کا قاتل ملالہ کے قاتل جیسا نہیں بلکہ امریکی تھا اس لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس موقع پر الحاج قاری محمد شعبان صدیقی ،قاری خلیل احمد ،صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی،قاری منیر احمد،حافظ محمد اشرف سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں