دیپالپور،مثالی گاؤں چالیس ڈی میں دوسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ منعقد

دیپالپور کے نواحی گاؤں چالیس ڈی میں پی ای ایچ او کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں لاہور سے آئی سپیشلسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ،ماہرامراض جلد اور جنرل فزیشن سمیت چار ڈاکٹرزنے شرکت کی اور پانچ سو پچاس مریضوں کوچیک اپ سے لے کر مکمل ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے کیمپ کے انعقاد پر ملک مدثر نوناری اور ان کی ٹیم ملک مجید الرحمان نوناری،ملک مبشرعلی نوناری،ملک ندیم نوناری،ملک اسدصہیب نوناری،ملک شمشاد نوناری ،ملک آصف نوناری اورملک خالدنوناری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ملک مدثرنوناری نے ملک محمداشرف نوناری اور ماسٹرالہ یار نوناری کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے اس کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔ملک مدثر کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ برس بھی یہ کیمپ منعقد کیا تھا انشااللہ خدمت انسانی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے۔
free medical camp held in 40D depalpur by PEHO,malik mudassir nonari

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button