FAKE majistrate arrested in depalpur 495

دیپالپور،مجسٹریٹ بن کرعوام سے لوٹ مارکرنے والا نوسربازدھرلیا گیا

دیپالپور میں مجسٹریٹ ویٹ اینڈ انڈسٹریز بن کر عوام سے لوٹ مارکرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیا گیا کاروائی مقامی فلنگ سٹیشن کے مالک چوہدری محمدالیاس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی جنہوں نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فخرحیات نامی شخص 23نومبر کو میرے پٹرول پمپ پر آیا اور پیمانے ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ملازمین سے 1500روپے ہتھیا لے گیا اور دوہفتے پھر آگیا اور پانچ ہزار روپے کا تقاضا کردیاچونکہ فخر نے پیسے نقد ادائیگی کا تقاضا کیا تھا اور عدم ادائیگی پر پٹرول پمپ سیل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اس لئے الیاس کو شک گزرا اور اس نے پولیس کو خبرکردی جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فخرحیات کو گرفتار کرلیا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.