محبت کے نام پر نفرت کا فروغ تعلیمات اسلام کے منافی عمل ہے،ختم نبوت ؐ کے کام کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا پڑے گا،رشدو ہدایت کا کام ختم نبوت ؐ کے صدقے امت مسلمہ کو عطاء ہوا،دنیا میں دین اسلام کے علاوہ انسان کا کوئی خیر خواہ نہیں،313رسولوں اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام میں سب سے زیادہ عظمت آمنہ کے لعل کو عطاء ہوئی،نبی اکرم ؐ کی تعلیمات انسانی زندگی کے ہر شعبے کیلئے مشعل راہ ہے،اولیاء کرام و آئمہ دین نے حضور ؐ کی امت کو جوڑنے کی تگ و دو کی،سب سے بڑا عاشق رسول ؐ حضور اکرم ؐ کی شریعت کو اپنی ذات پر نافذ کرنے والا ہے،اپنی اولاد کیلئے رات کو خدا تعالیٰ سے دعائیں کریں،آج کے دور میں بچوں کو والدین کی دعائیں نہیں مل رہیں،ان خیالات کا اظہار مرکز توحید و سنت جامعہ ریاض الجنہ دیپال پور میں منعقدہ تقریب دستار فضیلت سے چیئرمین المشرق سائنس کالج و تنظیم کار خیر ڈاکٹر عبدالماجد حمید المشرقی اور ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں امن پیدا کرنے کیلئے گروہ بندیاں ختم کرنا ہوں گی، پیس کیلئے پیسز کا خاتمہ ضروری ہے تعصبات پیدا کرکے حضور ؐ کی امت کوتباہ نہ کرو،نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پوری دنیا کو متحد کرنے کیلئے ہے اور امت کو لڑانے والوں کو حضور ؐ کیسے پسند فرمائیں گے،سیرت طیبہ کو اپنا کر حضور ؐ کا میلاد منانے والے بنو،حضور ؐ کے دین کو اپنے گھر اولاد اور کاروبار میں لاؤ کسی قوم،قبیلے اور مذہب کے پاس سرکار دو عالمؐ جیسا کو ئی ہو ہی نہیں سکتا،انبیاء کرام کی مثال انگوٹھی جیسی اور نبی اکرم ؐ ان میں نگینہ ہیں،اس موقع پر بزرگ مذہبی شخصیت الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ، صاحبزادہ حافظ محمد سلمان صدیقی،سردار افنان خلیل بیگوکا،باؤ صدام حسین جٹ،مولانا عبدالستار محمودی،محمد عمر درازسمیت طلباء اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی
