hafiz-hassan azad in riaz ul jannah 709

دیپالپور،محرم الحرام امت مسلمہ کوصبرواستقامت کا درس دیتا ہے،مولاناحسان صدیقی

دیپال پور،محرم الحرام میں امت مسلمہ کیلئے صبرواستقامت کا درس مضمر ہے شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ و سیدنا حسینؓ ایثاروقربانی کی عظیم مثال ہے محرم الحرام میں ملکی سلامتی کے اداروں سے ہرسطح پر مکمل تعاون کیا جائے گاسیدنا فاروق اعظمؓ کا دور خلافت سنہرا،مثالی اور قابل تقلید ہے انٹیلیجنس ،پولیس ،باقاعدہ فوج،فوجی چھاؤنیاں،تعلیمی اداروں ،یونیورسٹی کا تصور،عدالتیں،سن ہجری کا قیام، چار ہزار مساجدکی تعمیر ،امام وموذناور خطیب کا تقرر،محکمہ ڈاک،انہار،،مسافر خانے،پیمائش کا طریقہ ،قاضی کا تقرر،بیت المال جیسے اداروں کا قیام اور دو ہزار قرآن مجید کے قلمی نسخے لکھوانے جیسے عظیم اقدام دور فاروقی کی مرہون منت ہے آج ملکی ترقی ،بقااور سلامتی کیلئے حضرت عمرؓ اورخلفائے راشدین کے دور کو آئیڈیل تسلیم کرتے ہوئے رہنمائی کی ضرورت ہے مسلم حکمرانوں کیلئے سیدنا عمرؓ کا دور حکومت مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہارخطیب ومہتمم مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ ،نوجوان مذہبی سکالرصاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی اور مرکزی وائس چیئرمین علماء کونسل پاکستان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب اور ممبر ضلعی مساجد کمیٹی الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کے عنوان پر اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام ،مذہبی ھم آہنگی ،اتفاق واتحاد ،اخوت ومحبت کو عام کرنیوالوں اور شہداء اسلام وپاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں غیر مسلم ممالک عدل فاروق کے نام سے اپنا قانون بناتے ہیں اور ہم انگریزوں کو آئیڈیل بنا کر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مثالیں دیتے نہیں تھکتے سیدنا فاروق اعظم کے دور کا عدل وانصاف اتنا کہ شیر اور بکری ایک ہی گھات پر پانی پیتے نظر آئے تین سو یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا دنیا سے رخصتی کیساتھ ساتھ محمد ﷺ کے اسلام کو بھی یتیم کر گیاحضرت عمرؓ کی اسلام کیلئے خدمات کے حوالے سے عیسائی کہتے تھے کہ دنیا میں اگر دوسرا عمر ہوتا تو کفرکا نام ونشان تک نا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں