دیپالپور،محلہ اسلام پورہ ڈاک خانہ والی گلی میں سرشام ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل وار ڈاکوؤں نے سیلزمین کو ایک لاکھ ستر ہزار روپے سے محروم کردیا۔ڈاکؤں کے ہاتھوں لٹنے والانوجوان توصیف بشیر ایک سیگریٹ ایجنسی میں بطور سیلز مین ڈیوٹی کرتا تھا اور شام کو ریکوری کرکے واپس جارہاتھا کہ بلیک رنگ کی ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے لوٹ لیا۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
