اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے محلہ فاخر شاہ کالونی کا محنت کش غلام نبی اپنی بیوی کے ہمرا اپنا گردہ فروخت کرنے کے لیے سڑک آگیا غلام نبی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 12سالہ اکلوتے بیٹے علی زین جو کہ کسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہےکے علاج کے لیے مجبور ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام جمع پونجی اور گھر کی ساری چیزیں بھی بیچ کر علاج پر لگا چکا ہے اور اس کے علاوہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کے مقروض بھی ہوچکے ہیں لیکن بچہ صحت یاب نہیں ہوابچے کی والدہ نے بتایا کہ علی زین کو جہاں پر بٹھا دیا جائے وہ وہاں سے زرا سی بھی حرکت نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال کیلئے مجھے ہمہ وقت اس کیساتھ رہنا پڑتا ہے جب کہ دوسری جانب حالات یہ ہیں کہ قرض خواہوں نے ہماری ناک میں دم کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ اکلوتا لخت جگر ہونے کہ ناطے ہم اس سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہم کسی بھی صورت اپنے بچے کی جان بچانا چاہتے ہیں اگر ہماری جان دے کر بھی بچے کی جان بچ جائے تو شکر ہوگا والدین نے حکومت پنجاب اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے.
