دیپالپور،محکمہ زراعت توسیع کےزیراہتمام سیمینارمنعقد کیا گیا

دیپالپور،محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجنرل زراعت پنجاب سیدظفریاب حیدر،ڈائریکٹر زراعت ساہیوال فارق جاوید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع دیپالپور چوہدری محمدسرورکمبوہ و دیگر زرعی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گندم کی پیداوارکو متوازن خواراک اوردیکھ بھال کے ذریعے ریکارڈ حدتک بڑھا سکتے ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دیگر فصلات میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سورج مکھی کی فصل پر توجہ دیں اور کسان بھائی اس فصل کو اگائیں تو اس سے تیار ہونے والا تیل نہ صرف انتہائی صحت افزا ہوگا بلکہ اس کی مدد سے ہم کثیر زرمبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت کا کلیدی کردار ہے اوردیپالپورکی سرزمین زراعت کے حوالے سے انتہائی مشہور علاقہ ہے جس کا شمار گندم ،مکئی اور آلو سمیت دیگر فصلات سب سے زیادہ پیداکرنے والے علاقوں میں ہوتا ہے ۔مقررین کا کہنا تھاکہ پانی اللہ کی نعمت ہے جس کا مناسب استعمال کرنا چاہئے فصلوں کو بے جا پانی نہ لگائیں خاص طور پرگندم کو تین سے زیادہ بار پانی نہ لگایا جائے۔چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی کوششوں، عوام کیساتھ اور سب سے بڑھ کر اللہ کی مدد سے انشااللہ ڈیمز ضرور بنیں گے جس سے ہمارے آبی مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button