رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دیپالپور، محکمہ زراعت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف پیسٹی سائیڈ ڈیلرز سراپا احتجاج،پیسٹی سائیڈ کمپنیاں اور پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے آج سے غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کر دی تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی غیر منصفانہ پالیسیوں اور ڈیلرز کو مسلسل حراساں کرنے کے خلاف ،پیسٹی سائیڈ کمپنیاں اورپیسٹی سائیڈ ڈیلرزایک ہو گئے اور آج سے مل کر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن دیپالپورکے صدر حاجی اعجاز حسین ڈولہ کی قیادت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں رانا شاہد، چوہدری مشتاق ،حافظ طارق ،رمضان اشرف اور عامر ڈولہ سمیت متعدد پیسٹی سائید ڈیلرز نے شرکت کی ۔

تمام شرکا نے اپنے تحفظات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کھلم کھلا غنڈی گردی پر اترآیا ہے اور آئے روز سپیشل برانچ اور پولیس کے ہمراہ کروڑوں روپے لگا کر بزنس کرنے والے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور پیسٹی سائید کمپنیوں کو حراساں کررہا ہے مگر اس رویے کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور مطالبات کی منظوری تک پورے پنجاب میں شٹرڈان ہڑتال جاری رہے گی۔ہڑتال کے دوران تمام ایسوسی ایشنز اپنی مارکیٹوں میں احتجاجی کیمپ لگائیں گی جس میں ڈیلرز اور سیلز آفیسرز سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کریں گے۔