دیپالپور میں بھی آٹا بحران شدت اختیار کر گیا،عوام کی لمبی لائنیں،سرکاری آٹا فروختگی کا طریقہ بار بارتبدیل ہونے سے عوام خوار تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیپالپور میں بھی آٹا بحران شدت اختیار کر گیا اور عوام لمبی لائنوں میں لگ کر سارا سارا دن خوار ہونے لگے۔
عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دیپالپور میں پچاس کے قریب سیل پوائنٹس پر آٹا بآسانی میسر ہوتا تھا کیوں کہ اس وقت ہر سیل پوائنٹ پر پچاس تھیلا آٹا فراہم کیا جاتا تھا مگر اس کے بعد محکمہ فوڈ کی جانب سے چند مخصوص اور من پسند افراد کو نوازتے ہوئے ان کا کوٹا بڑھا کر دیگر سیلز پوائنٹس کا کم کر دیا گیا۔جب اس کی شکائت حکام بالا تک پہنچی تو ایک تیسرا طریقہ یہ نکالا گیا اب سارا آٹا میونسپل کمیٹی میں فروخت کیلئے بھیج دیا جاتا ہے جہاں پر عوام کا جم غفیر انتہائی تکلیف دہ منظر پیش کرتا ہے ۔عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا بحران پر جلد از جلد قابو پایا جائے تاکہ عوام باآسانی آٹا خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کاپیٹ بھر سکیں۔