depalpur public health department exposed 568

دیپالپور،محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی،شہری گٹروں کے پانی سے تیارشدہ سبزیاں کھانے پر مجبور

دیپالپور،محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی،شہری گٹروں کے پانی سے تیارشدہ سبزیاں کھانے پر مجبور ،گندے پانی سے تیارہونیوالی سبزیاں عوام کوموذی امراض میں مبتلا کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق دیپالپور سیوریج سکیم جو کہ محکمہ پبلک ہیلتھ اوکاڑہ نے مکمل کرنی تھی مگر ایک عشرہ گزرجانے کے باوجود یہ مکمل نہ ہوپائی ہے ۔جس کے باعث شہر میں گندگی اور بدبو کا مسئلہ عام مسئلہ بن چکا ہے تاہم اب صورتحال اس سے بھی تشویشناک ہوچکی ہے کیوں کہ حجرہ روڈ پر موجود ڈسپوزل سے ڈائریکٹ فصلوں کو پانی لگ رہاہے اور اس گندے پانی سے تیارہونیوالی سبزیاں جن میں گوبھی،پالک،اورگاجر سمیت کئی سبزیاں اور دیگرزرعی اجناس عوام کی صحت کیلئے کسی زہر سے کم نہیں ہوں گی۔مقامی زمینداروں اور عوام نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے گندا پانی صاف کرکے فصلوں کو لگانے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوپایا۔اس گھمبیر صورتحال بارے موقف لینے کیلئے جب محکمہ پبلک ہیلتھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے سرے سے اس بارے کسی سکیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔مقامی عوام اور زمینداروں نے اس محکمانہ غفلت کی تحقیقات اور اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.