دیپالپور،اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،گزشتہ دنوں واپڈا افسر کی جانب سے جعلی گرڈ سٹیشن کے قیام کی خبر آپ نے اوکاڑہ ڈائری پرپڑھی تو ہوگی مگراب محکمہ صحت میں ملازم میاں بیوی کے کارنامے جان کر آپ کے ہوش ہی اڑجائیں گے ہوا کچھ یوں کہ سیکرٹری محکمہ صحت عمران نزیر کی ہدائت پر ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹرمہر ارشاد احمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر رائے نیاز احمد،ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان نے عطائیت کے خلاف مہم میں کاروائی کرتے ہوئے حساس اداروں کی رپورٹس پر دیپالپور اوکاڑہ روڈ چھاپہ مارکر جعلی سرجیکل ہسپتال اور ڈائلیسز سنٹر پکڑ لیا
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ اس سنٹر کو چلانے والا خالد ندیم محکمہ صحت میں ہیلتھ ٹیکنیشن اور اس کی بیوی نرگس لیڈی ہیلتھ ورکر ہے اور انہوں نے نہ صرف سرجیکل ہسپتال قائم کررکھا ہے جہاں ہر طرح کے آپریشن کئے جاتے ہیں بلکہ انہوں نے زیرزمین ڈائلینسز سنٹر بھی قائم کرکھا ہے جہاں پر گردوں کے آپریشن بھی کئے جاتے ہیں حالاں کہ وہاں پر کوئی نیفرالوجسٹ موجود نہیں ہے ۔خالد نے دوران تفتیش بتایا کہ ڈاکٹر سمیع اللہ جو کہ ساہیوال کے سرکاری ہسپتال میں بطور نیفرالوجٹ تعینات ہیں وہ اس دائلیسز سنٹر کو چلاتے ہیں مگر جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک خالد نامی شخص اس کے پاس اس سلسلے میں آیا تھا مگر میں نے صاف انکار کردیا اور مین نے کبھی بھی اس جگہ کا وزٹ نہیں کیا جس پر خالد کو گرفتار کرکے ہسپتال سیل کردیا گیا۔علاوہ ازیں امین سرجیکل سنٹرلاری اڈہ دیپالپور،آئرش کلینک نزد پنجاب ہوٹل کو بھی سیل کرکے مقدمات درج کردئیے گئے ۔
