دیپالپور کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے حادثات میں دوبچوں سمیت چارافراد جان کی بازی ہارگئے اس سلسلے میں امباں والی پلی پر دوموٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے کی نذرہوگئے دونو ں موٹرسائیکل سوار مخالف سمت سے ایک دوسرے کیساتھ ٹکرائے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت محمداقبال ولدمحمدعلی کے نام سے ہوئی جو 38ڈی کلاں کا رہائشی تھاجبکہ دوسرے کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے ۔ ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو ڈی ایچ کیو ساوَتھ سٹی منتقل کردیا ۔ اسی طرح حویلی لکھا میں ایک دس سالہ بچہ عثمان تیس فٹ گہرے مین ہول میں گر گیا جس کی نعش نکالنے کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ کوشاں ہے حادثہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث پیش آیا بچے کے ورثا نے عثمان کی موت کا ذمہ دار میونسپل کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔ حویلی لکھا میں ہی ایک اور افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ انس عباس سانپ ڈسنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
