accident in okara 1 killed 6 injured 562

دیپالپور،مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق،دوزخمی

دیپالپور،پاکپتن روڈ اڈہ امین آباد کے قریب وین اور گدھا گاڑی میں تصادم ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا.جاں بحق ہونیوالی خاتون قریبی علاقہ چک بیدی کی رہائشی بتائی جاتی ہے.دوسرے واقعے میں منڈی احمدآباد روڈ پرموٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے موٹرسائیکل عدم توازن کا شکار ہوکر سڑک پر قلابازیاں کھاگئی جس کے نتیجے میں 55 سالہ فاطمہ فاطمہ بی بی جان گنوا بیٹھی.ریسکیو1122 کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کی تیز رفتار اور اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا.تیسرا جان لیوا واقعہ سکھ پور میں اینٹوں کے بھٹے پر پیش آیا جہاں اینٹیں بنانے والی مشین میں مزدور کی ٹانگ پھنس گئی جس کو تین گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد کاٹ کر نکالا گیا جس کے بعد حد سے زیادہ تکلیف اورمسلسل خون کے بہہ جانے کے سبب وہ انتقال کرگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں