دیپالپور،مختلف واقعات میں دو بچے جان کی بازی ہار گئے 272

دیپالپور،مختلف واقعات میں دو بچے جان کی بازی ہار گئے

دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمدآباد میں دو مختلف واقعات میں دو معصوم بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ منڈی احمد آباد کے محلہ کریم آباد کے رہائشی اعجاز ڈھڈی کا چھ سالہ بیٹا ریحان دو دن پہلے گلی میں کھیلتے ھوئے غائب ہو گیا تھاجسے والدین دو دن سے تلاش کررہے تھے مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ آج صبح ایک شخص جوار کی فصل میں چارہ کاٹنے گیا تو اسے وہاں بچے کی نعش نظر آئی جس کی اس نے مقامی پولیس کو اطلاع کردی بچے کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی نعش کی تصدیق کردی۔ چھ سالہ ریحان ڈھڈی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا شبہ ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔دوسرا واقعہ بھی منڈی احمدآباد میں پیش آیا جہاں پرشرافت علی موٹرمکینک کا سات سالہ بیٹا علی حسنین بچوں کیساتھ کھیلتے ہوئے آٹے کی مٹی میں چھپ گیا مگر ڈھکن بند ہونے سے دم گھٹنے سے جان کی بازی ہارگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں