اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں خلیل آباد کا ریائشی سترہ سالہ نوجوان مدثر ولد شیخ محمد اکرم دوروز قبل چار بجے سے لاپتہ تھا آج صبح کوثر فیڈز 37 D روڈ ویاہ کے قریب اس کی نعش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔مدثر نجی کالج میں فرسٹ ائیر کا سٹوڈنٹ تھا اور اس کا والدصدر بازار میں جنرل سٹور کا بزنس کرتا تھا تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ کوئیکی جاگیر میں پیش آیا جہاں چند نوجوانوں میں تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی جس کا خمیازہ گلفام نامی نوجوان کو جان دے کر بھگتنا پڑاجسے مخالفین نے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا