دیپالپور،ملکی سلامتی و استحکام پر کوئی محب وطن کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، محراب ومنبرسے اتحاد واخوت کی آواز بلند کرنا ہماری اخلاقی ودینی ذمہ داری ہے،عورت کے آزادی مارچ سے با حیاء عفت مآب عورتوں کا کوئی تعلق نہیں ،نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت اور اصحاب رسول کی عظمت کا اظہا رودفاع ایمانی تقاضہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت اساس دین اورہر مسلمان اس کا محافظ ہے ،افواج پاکستان سیکورٹی ،سلامتی کے ادارے ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت میں سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں ان کا ہر میدان میں دست و بازو بن کر اسلام اور وطن دشمن قوتوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے ،پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر ہر محب وطن کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا اتحاد واتفاق امت مسلمہ کیلئے ازحد ضروری ہے محراب ومنبرسے علماء کرام اتحاد واخوت کی آواز بلند کرنا اخلاقی ودینی ذمہ داری ہے آج دنیا عالم اسلام کی سپرپاور پر فتح کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے مساجد ومدارس امن وسلامتی اور اتحادواتفاق کے گہوارے ہیں پاکستان کی امن کوششوں اور پالیسیوں کا نتیجہ افغا ن طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی صورت میں سامنے ہے ان خیالات کا اظہارمرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ کی دسویں سالانہ محفل حمدونعت میں مولانا عبدالحنان صدیقی،مفتی سعید ارشد الحسینی ،حافظ محمد ابوبکر مدنی،حافظ ظہیر فاروقی،سید محمدانورشاہ بخاری،صاحبزادہ مولاناحسان صدیقی،مولانا ندیم سرور معاویہ،حافظ عمربن عبدالعزیز ،حافظ خرم شہزاد ،بنیامین برادران ودیگر نے کیا اس موقع پر الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی،مولانا عبدالمنان عثمانی،مولانا سلطان احمد ضیاء ،مولاناعبداللہ،میاں محمد اسلم ڈولہ،ڈاکٹر عادل رشید،حاجی نذیر احمد،حافظ محمد حسین ،میاں محمود بودلہ،مولانامحمدوقاص، مولانا ضیاء القاسمی،سید انظربخاری،مولانا شاہد محمود،صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی،مفتی لیاقت علی،قاری منیر احمداور عوام کی کثیر تعداد موجودتھی،محفل حمدونعت میں آنے والے شرکاء سے مسجد کا ہال،برآمدہ اور صحن مکمل تھا ،شرکاء کی آسانی کیلئے صحن میں ایل سی ڈی لگائی گئی تھی انھوں نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کی عزت و حرمت عظمت کے تمام حقوق عطا کیے بہن اور بیٹی کو وراثت میں حصہ شریعت میں مقرر ہے ،بیٹی کے حقوق غضب کرکے اللہ کی ناراضگی ،جہنم کو دعوت دینا ہے ،والد کے چہرے کی زیارت دنیا کے دکھوں کا مداوا ہے اوررب کی رضا کے حصول کا سبب ہے اسلام امن پسندی اور بھائی چارے کے فروغ کا دین ہے ، پاکستان اور اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ہم محراب و منبر سے امن پسندی کی آواز بلند کرتے ہیں ،کفریہ طاقتیں کبھی بھی اپنے ناکام عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتی جس انداز اور طریقے سے بھی حملہ آور ہوں گی ہم دفاع کریں گے ۔
