riaz ul jannat mai azadi seminar 721

دیپالپور،مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنۃ میں آزادی پاکستان سیمینارمنعقد

دیپالپور،مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنۃ میں خوشحال پاکستان کیلئے دینی و معاشرتی ذمہ داریاں کے عنوان سے آزادی پاکستان سیمینار منعقد ہواجس کی صدارت معروف مذہبی وسماجی شخصیت الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی اور قیادت نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانامحمد حسان صدیقی نے کی، سیمینار کا اعلامیہ مولانا محمدحسان صدیقی نے پڑھ کر سنایا،خوشحال پاکستان کیلئے مثبت سوچ کو فروغ،منفی رویوں کا خاتمہ اور اکابرواسلاف کا طرز عمل اپنانا ہوگااسلامی جمہوریہ پاکستان کوخوشحال بنانے کیلئے ریاست مدینہ آئیڈیل ہے پاکستان میں سماجی مساوات،معاشی عدل،اسلامی اخوت،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ،ظلم واستحصال کی ہرصورت کا خاتمہ اور سیاست ومعیشت کا اپنا ہونا ضروری ہے تصور علم کی بنیاد پر نتیجہ خیزی اور تصور اخلاق کی بنیاد پر افراد پیدا کرنے اور شخصیت سازی خوشحال پاکستان اور معاشرے کے وجود کا اہم سبب ہے افراد کا خوشحال ہونا ،ضرورت مند کی ضرورت کاپورا ہونا ،شرح خواندگی میں اضافہ بھی ضروری ہے خوشحال پاکستان کیلئے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ذمہ داریوں کونبھائیں ان خیالات کا اظہار آزادی پاکستان سیمینار کے ڈاکٹر امجدوحیدڈولہ،سیداطہرمحمودشاہ بخاری،چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ،پروفیسر محمدعبداللہ ،مولانا ظفراقبال،محمد اشفاق چوہدری،مختار احمد چوہدری،محمدامجدمغل،مقاسم علی کالم نگار،مفتی لیاقت علی،صاحبزادہ محمدسلمان صدیقی،حافظ محمدفرقان نے جامعہ ریاض الجنہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں اخوت وہمدردی،امن ویکجہتی،عدل وانصاف،اخلاقیات،احترام قانون،امانت ودیانت اور صبرواستقلال کو عام کریں فرقہ واریت کا قلع قمع کرنے کیلئے علماء کرام اور سول سوسائٹی کے افراد کو مل کر کام کرنا ہوگاآزادی خداتعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اسکی قدروقیمت کرنے والی قومیں ہی دنیا میں عروج حاصل کر پاتی ہے شرکائے سیمینار نے جامعہ کے منتظمین کے اس اقدام کو سراہا سیمینار میں دانشور،وکلاء،علماء،صحافی،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی اور آخر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں