دیپالپور ،مسافر وین اور ٹرالے میں تصادم،چھ مسافر شدید زخمی ،تمام زخمی ہسپتال منتقل،حادثہ شدید دھند کی وجہ سے ہوا تفصیلات کے مطابق دیپالپور روڑقلعہ دیوان سنگھ کوٹ علی محمد کے قریب مسافر کوسٹر آگے جاتے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںچھ مسافر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم بھی دھند کے باعث تاخیر سے پہنچی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں مسافروں کوہسپتال منتقل کردیا ۔
مسافر وین قصور سے حویلی لکھا جاری رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔حادثے میں شدید زخمی مسافروں کے کوائف جاری کر دئیے گئے جن کے مطابق ارشد ولد نزیر 40سال تقریبا قلعہ سوندھا سنگھ،اللہ دتہ ولد محمد یار عمر 40 سال بصیر پور،بابر ولد فیض 33سال بھومن شا، عذراں بی بی زوجہ ریاض احمد 40 سال حویلی لکھا،محمد لطیف ولد عبد الرحمن 27 سال تقریبا بصیر پور،اعجاز ولد یاسین 14عمرسال بصیر پورشدید زخمی ہوئے ہیں۔