daketi wardat mai 650000 rupee lut gay 590

دیپالپور،مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کو 650000 روپے سے محروم کردیا

دیپالپور سے ملحقہ آبادی رسول پور کا رہائشی محمد رستم جو آڑھت کا کاروبار کرتا ہے دیپال پور سے 650000 چھ لاکھ پچاس ہزار روپے لے کر جارہا تھا کہ ان کے تعاقب میں موجود مسلح ڈاکوؤں نے پاکستانی پل کے قریب ون وے روڑ پررستم کی گاڑی کے ٹائر کو گولی مار دی جس کے باعث گاڈی رک گئی.بعد ازاں موٹر سائیکل ڈکیتوں نے رستم گن پوائنٹ پر چھ لاکھ پچاس ہزار نقدی رقم چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.رستم نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئےتحریری درخواست دے دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں