پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہمارا مشن ہے سابقہ حکومت کی نا تجربہ کاری سے ملک میں ترقی کا عمل رک گیا تھا انشا اللہ دستیاب وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے حلقے میں عوامی ایم این اے راو محمد اجمل خاں کی کوششوں سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم راو سعد اجمل خاں نے رتہ کھنہ چوک تا رتہ کھنہ روڑ بائی پاس پل دو کروڑ اسی لاکھ کی لاگت سے کارپٹ روڑ کی افتتاحی تقریب میں سابق ناظمین ، نائب ناظمین ، سابق کونسلرز، انجمن تاجران کے نمائندوں عمائدین علاقہ اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ رتہ کھنہ روڑ کے لاکھوں رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل طلب تھا اس سڑک کی حالت نا گفتہ بہ تھی جسے مد نظر رکھتے ہوئے عوامی ایم این اے راو محمد اجمل خاں نے وفاقی حکومت کے تعاون سے اس روڑ کے لیے فنڈ منظور کروایا جس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہے جو عوامی فلاح کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام جانتے ہیں زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کیے ہے گزشتہ ادوار میں ترقی کا عمل رک گیا تھا نیا پاکستان بنانے والوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

انہوں نے کہا کہ ملک کی خیر خواہ جماعت صرف مسلم لیگ ن ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کی بدولت پی ڈی ایم کے مثالی اتفاق و اتحاد نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے بچا لیا ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ الیکشن بھی عوام کی طاقت سے جیتے گے اورترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انہوں نے اتحاد پریس کلب کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ شہر سے منسلک شاہراہوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہے جس سے دیپال پور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔