کرسمس کے موقع پر دیپالپور میں سستے کرسمس بازار لگادئیے گئے ہیں جہاں پر گوشت،گھی،دالیں،مصالحہ جات و دیگر تمام اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور،سیدزاہد شاہ گیلانی،چیئرمین بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ،سیدگلزارسبطین اورڈاکٹرعادل رشید نے مسیحی برادری کیساتھ مل کرکرسمس کیک بھی کاٹا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اورآئین پاکستان تمام اقلیتوں کے احترام اورانہیں اپنے مذہبی تہوار منانے کی پوری آزادی دیتا ہے ۔اسی کے پیش نظرحکومت نے مسیحی برادری کیلئے سستے کرسمس بازار لگانے کا احسن اقدام اٹھایا ہے اور دیپالپور میں بھی یہ بازار لگایا گیا ہے جہاں پر تمام اشیائے ضروریہ سستے داموں ملیں گی ۔انشااللہ ہم مستقل میں بھی اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہوتے رہیں گے۔
