دیپالپور،یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے طلباء وطالبات نے چھانگا مانگا کا مطالعاتی دورہ کیااور تجرباتی تحقیق و سائنسی ناموں سے آگاہی کے لیے سینکڑوں پووں کے نمونے حاصل کیے۔بی ایس آنرز اور ایم فل کے ایک سو سے زائد طلباء وطالبات نے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر فہیم ارشد ،مسٹر وحید اور میڈم عائشہ کی زیر نگرانی پووں کے نمونے حاصل کیے ۔مطالعاتی دورے سے واپسی پریونیورسٹی آف اوکاڑہ کیپی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر فہیم ارشد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی تجرباتی و علمی تحقیق میں ایک نمایا ں مقام رکھتا ہے۔مطالعاتی دوروں اور اعلی معیار کی لیبارٹریز میں تجربات کے ذریعے طلبا ء کو اپنے مضمون میں مہارت حاصل ہوتی ہے ۔اس موقع پرلیکچرار مسٹر وحید کا کہنا تھا کہ موجودہ مطالعاتی دورہ طلبا کو پودوں کی پہچان اور سائنسی ناموں سے آگاہی کی غرض سے تھا جو طلبا ء کومستقبل میں تحقیقی مقالہ جات لکھنے میں معاون ومددگار ثابت ہو گا۔طلباء عمر بن عبدالعزیز ،علی رضا جٹ ،شوذب احمد خاں اور اصغر علی سمیت متعددطلباء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کا انتخاب اس ڈیپارٹمنٹ میں موجود پی ایچ ڈی سکالرز، سینئر پرفیسرز اور لیکچرارز کی وجہ سے طلبا ء کی ولین ترجیح ہے ۔ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے کامیاب طلباء وطالبات کی کثیر تعداد اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے جو اساتذہ کی محنت اورڈیپارٹمنٹ کے اعلی تعلیمی معیار کی عکاسی کرتاہے۔
