diputy director lahore imtiaz ahmed khichi brother shoukat khan khichi passed away 457

دیپالپور،معروف بیورو کریٹ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے جاں بحق

پانچ سال قبل دیپالپور میں بطور اسسٹنٹ کمشنرخدمات سرانجام دینے والے امتیاز احمدخان کھچی کو اس وقت بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بڑے بھائی شوکت علی خان کھچی دیپالپور میں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔ اوکاڑہ ڈائری کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق امتیاز احمد خان کھچی جو کہ اب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور تعینات ہیں اپنے بھائی کیساتھ دیپالپور میں ایک نجی مصروفیت کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے جہاں شوکت خان کھچی کواچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال دیپالپور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ شوکت علی خان کھچی اس وقت ڈی جی معدنیات پنجاب کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ جبکہ اس سے قبل وہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بھی رہے ۔ ان کی نماز جنازہ ستائیس جنوری بروز سوموار دو بجے ان کے آبائی گاؤں کھچیاں والا تحصیل بورے والا میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں