399

دیپالپور،معروف ترین سیاسی شخصیت کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

کرونا وئس سے احتیاط ضروری ہے اس کے وار اب بھی جاری ہیں ۔آج دیپالپور کی معروف ترین سیاسی شخصیت سابق وزیراعلیٰ پنجاب و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد خان وٹو کرونا کرونا وائس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

میاں منظور احمد خان وٹو کی عمر پچاسی سال ہے اور وہ چند روز سے بخار اور تھکاوٹ سے دوچار تھے آج انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تو کرونا پازیٹو آ گیا۔

میاں منظور احمد خان وٹو کے صاحبزادے میاں خرم جہانگیر وٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے والد محترم کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میاں منظور احمد وٹو نے خود کورنٹائن کر لیا ہے۔

میاں منظور احمد خان وٹو کے مداحوں نے عوام سے میاں صاحب کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں