AR SECENDORY school depalpur result 2019 announced 596

دیپالپور،معروف تعلیمی ادارے اے آر سیکنڈر ی سکول آف سائنس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

معروف تعلیمی ادارے اے آر سیکنڈر ی سکول آف سائنس دیپال پور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل و ڈائریکٹرمیاں محمد اسلم ڈولہ نے کہا کہ ابITکا انقلاب آچکا ہے یہ اکیسویں صدی ہے اس کے اپنے تقاضے ہیں،ادارہ زیر تعلیم طلباء کو معمولی فیس میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات دے رہاہے جبکہ معاوضہ بالکل معقول لے رہاہے ،بڑے شہروں میں اسی تعلیم کی بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں، 27 سال قبل اس ادارہ کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جو کہ برطانیہ کا ادارہ ہے میں رجسٹرڈ ہو چکا ہے ، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ISA(انٹرنیشنل سکول ایوارڈ )کے معیار پر پورے اترے ہیں اور ہمارے سکول کانام پوری دنیا میں موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں 28مارچ کو کراچی میں تقریب ہو رہی ہے پورے پاکستان میں صرف 23سکولزمنتخب ہوئے ہیں اور پنجاب میں 10کروڑ کی آبادی اور لاکھوں سکول ہیں پنجاب بھر سے صرف 3سکول منتخب ہو ئے ہیں جن میں اے آر سیکنڈری سکول آف سائنس دیپالپور بھی شامل ہے ،انہوں نے طلباء کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کریں،آپ نے زندگی میں بہت سے مراحل سے گزرنا ہے محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کالوہا منوانا ہوگا اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہوگا، مزید برآں انہو ں نے کہاکہ طلباء کو اس طریقہ سے سلیبس مکمل کرو ا رہے ہیں کہ آنے والے وقت میں انہیں کسی بھی سٹیج پر مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے تقریب میں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں