jhuj kalan k voice chairman qasoor road accident mai jan bahaq 829

دیپالپور،معروف سیاسی شخصیت ساتھی سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حجرہ شاہ مقیم (نعیم احمد غوری سے)دیپالپورکے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم کی یونین کونسل جھجھ کلاں کا وائس چیئرمین چوہدری زمان وحید عاشق دیگر دوساتھیوں ساجد علی بھٹی اورصابر علی ساکنان بستی نورالٰہی کے ہمراہ اپنی کار ایکس ایل آئی میں لاہور سے ایک شادی تقریب میں شمولیت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ قصورروڈ پر قصبہ کیلو کے قریب سامنے سے ایک ٹرک نماوہیکل کے ساتھ انکی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وائس چیئرمین چوہدری زمان وحید عاشق ،ساجد علی بھٹی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ عقبی سیٹ پرسوار صابرعلی پٹواری شدید زخمی ہوگیاحادثہ اتناشدید تھاکہ کارتباہ ہوگئی اسی دوران انکی گاڑی کو ٹکر مارنے والاٹرک ڈرائیور اپنی وہیکل بھگالے جانے میں کامیاب ہوگیا،مطابق مقامی لوگوں نے متوفی کی جیب میں موجود قومی شناختی کارڈ کی مدد سے اسکے ورثاء کوحادثہ کی اطلاع دی جبکہ زخمی شخص کو ریسکیو کرکے لاہورپہنچایاگیامتوفی کی جب نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیامرحوم وائس چیئرمین کو انکے والد پہلوجبکہ ساجد علی بھٹی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں