koka kola agency mai chori ki wardaat 515

دیپالپور،معروف سیاسی شخصیت کی مشروب ایجنسی سے چور11لاکھ اڑا لے گئے

دیپالپور تھانہ سٹی کے چند قدم کے فاصلے پر واقع کچہری چوک میں واقع کوکاایجنسی کے دفتر میں رات گئے نامعلوم چور دفتر سے 11 لاکھ روپے نقدی کیش چوری کر کے فرار ہو گئے.یادرہے یہ کوکاکولا کی ایجنسی میونسپل کمیٹی دیپالپور کے جنرل کونسلر ظفراقبال کی ہے.جبکہ ڈکیتی کی کوشش کی دوسری واردات پاکپتن روڈ گلشن فرید کے نزدیک ہوئی جس میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے کیش لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ کر دی گئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا.ڈکیتی کی ایک اور واردات انجمن بحالی معذوراں کے فنانس سیکرٹری راؤعدنان عمرکیساتھ ہوئی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈولہ پختہ میں فالودہ کھانے کیلئے جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئےجنہوں نے ان سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لئے.دیپال پور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈکیتی اور چوریوں میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور نقدی کیش کی برآمدگی کا مطالبہ سامنے آیا ہے.
بشکریہ فاروق احمد سلفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں