دیپالپور،سابق وائس چیئرمین دیپالپور ملک غلام محمدجٹ نوناری کے بیٹے ملک سجاد حیدرنوناری جو کہ خود بھی خاصے سرگرم سیاسی و صحافتی شخصیت ہیں گزشتہ شام ڈاکوؤں کے ہاتھوں اس وقت لٹ گئے جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چونیاں جارہے تھے کہ رستے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو روک کرنقدی و زیورات لوٹ لئے.اوردونوں نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر بیٹھ کرفرارہوگئے.جس کا مقدمہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درج کرلیا گیا ہے.ملک سجاد حیدرنوناری کیساتھ ڈکیتی کی واردات پر ضلع بھر کی صحافی برادری نے شدیدمذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری اور ملک سجاد حیدر نوناری کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے.
